دنیا
20 جنوری ، 2017

ٹرمپ کے افتتاحی کنسرٹ میں شرکا کی تعداد بہت کم رہی

ٹرمپ کے افتتاحی کنسرٹ میں شرکا کی تعداد بہت کم رہی

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل ہونے والے کنسرٹ میں بہت کم لوگوں نے شرکت کی۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے افتتاحی کنسرٹ میں صرف دس ہزار افراد نے شرکت کی جبکہ بارک اوباما کے دوہزار نو میں ہونے والے کنسرٹ میں چار لاکھ افراد شریک ہوئے تھے ۔

اخبار کا مزید کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے کنسرٹ میں کسی معروف گلوکار نے پرفارمنس نہیں دی جبکہ اوباما کے کنسرٹ میں بیونسی، شکیرا، یو ٹو اور دیگر مشہور و معروف گلوکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا تھا ۔

اس کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کنسرٹ کو بے مثال قرار دیا اور کہا کہ اس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

 

مزید خبریں :