20 جنوری ، 2017
عراق میں ہلاک ہونے والے ایک مسلمان امریکی فوجی کی ماں نے ایک بار پھر نومنتخب امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سینے میں دل نہیں ہے۔
ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر ایک انٹرویو میں مسز غزالہ خان نے کہا کہ ڈیموکریٹ کنونشن کے موقع پر وہ اپنے شوہر ظفر خان کے ساتھ خاموش کھڑی تھیں کیونکہ وہ بہت دکھی تھیں۔
لیکن ٹرمپ نے اس پر بھی تنقید کی جس پر میں نے سوچا کہ اگر ٹرمپ کو اس درد کا بھی اندازہ نہیں ہو سکا جو مجھے اس روز اسٹیج پر کھڑے محسوس ہو رہا تھا تو پھر ٹرمپ کچھ بھی محسوس کرنے کے قابل نہیں ہیں۔
مسز غزالہ اورخضر خان کا بیٹا امریکی فوج کا کیپٹن ہمایوں خان سن 2004ء میں عراق میں ایک خودکش حملہ آور کو روکتے ہوئے مارا گیا تھا۔