پاکستان
21 جنوری ، 2017

بختاور بھٹو امداد پتافی پر برہم، معافی مانگنے کی ہدایت

بختاور بھٹو امداد پتافی پر برہم، معافی مانگنے کی ہدایت

 

چیئرمین بلاوبھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے سندھ کے وزیر امداد پتافی کی رکن اسمبلی اور مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی سے بد کلامی پر برہم ہوگئیں۔

بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ اس قسم کا رویہ نا قابل برداشت ہے، امداد پتافی کو اپنے رویے پر خاتون رکن سے معافی مانگنا پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ جماعت ہے جس کی قیادت ایک مضبوط خاتون نے کی،ایسی چیزیں ہمارے پارٹی کی اخلاقیات کے منافی ہیں۔

مزید خبریں :