دنیا
21 جنوری ، 2017

بھارت :2 کروڑ غریبوں کو بلاسود رقم کی فراہمی کا پروگرام

بھارت :2 کروڑ غریبوں کو بلاسود رقم کی فراہمی کا پروگرام

 

بھارتی حکومت نے 2 کروڑ غریب شہریوں کو مفت ماہانہ امدادی رقم کی فراہمی کے پروگرام پر کام شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی اخبار نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شریک بھارتی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت ایسی تجاویز پر کام کررہی ہے، جس کے تحت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کوامدادی رقم فراہم کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایسے افراد کو ماہانہ ایک ہزار روپر فراہم کئے جائیں گے،یہ رقم سود کے بغیر قرض ہوگی، جسے3 سال کی مدت میں واپس کیا جانا ہوگا۔

حکام کے مطابق واپس ملنے والی رقوم کو دوبارہ اسی پروگرام کے تحت مزید لوگوں کی امداد کے لئے استعمال کیا جاسکے گا۔

مزید خبریں :