28 جنوری ، 2017
وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے غیررجسٹرڈ اسٹنٹ خریدنےاورمریضوں کو لگانے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت اورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےاپنی ذمےداریاں ادانہیں کیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی جانب سےغیررجسٹرڈ اسٹنٹ سےمتعلق رپورٹ پیش کردی گئی۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے غیررجسٹرڈ اسٹنٹ سےمتعلق اسپتالوں کےآڈٹ کاحکم دے دیا،ان کا کہنا تھا کہ ملتان اورفیصل آباد میں رجسٹرڈ اسٹنٹ لگائےگئے توباقی اسپتالوں میں کیوں نہیں لگائے گئے؟
وزیراعلیٰ پنجاب نے رجسٹرڈ اسٹنٹ لگانے پر ملتان اور فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو شاباش دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ غیررجسٹرڈ اسٹنٹ کی مافیا کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے ۔