خصوصی رپورٹس
29 جنوری ، 2017

لاہور:محکمہ زراعت پنجاب کے تحت طلبہ کے درمیان انوکھا مقابلہ

لاہور:محکمہ زراعت پنجاب کے تحت طلبہ کے درمیان انوکھا مقابلہ

رئیس انصاری

محکمہ زراعت کے تحت ، ہرا پنجاب بھرا پنجاب ، مہم شروع کی گئی ہے ،لاہور سے شروع کی گئی اس مہم کا مقصد لوگوں کو زراعت کے متعلق آگاہی دینا اور زراعت کے فروغ اور اہمیت کا اجاگر کرنا ہے، اس سلسلہ میں صوبائی وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر بھا بھا اور سیکرٹری زراعت کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف زراعت کے شعبے میں ترقی کے لئے کوشاں اور کھاد پر سبسڈی بحال کرانے میں وزیراعلی نے خصوصی دلچسپی لے کروزیراعظم سے کہا تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جاسکیں۔

ہرا پنجاب بھرا پنجاب کی مہم کے سلسلہ میں لاہور میں بینک روڈ پر ایک پینٹنگ کا ایک اچھوتا مقابلہ کرایا گیا، 8 تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

محکمہ زراعت پنجاب کے دفتر کی دیواروں پینٹنگ کرکے سجادی گئیں، جس میں دیہات ک حقیقی زندگی کے رنگوں سے، کہیں کسان کام کرنے میں مصروف تو کہیں لہلہاتی فصلیں، اناج اور دوسری فصلوں ، بیج اور بیل بھی دکھائے گئے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت پنجاب ڈاکٹر محمود کا کہنا ہے کہ ایسی پینٹنگ کے مقابلوں کا مقصد کسانون اور ان کی محنت کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ زراعت کی اہمیت کا اجاگر کرنا بھی ہے۔

مقابلے میں شریک طلبہ بھی خوش اور کہتے ہیں کہ پنجاب کی دھرتی کے حقیقی رنگوں کو تصاویر میں ڈھال کر انہیں روحانی تسکین ملتی ہے، ہمیں زراعت میں آگے بڑھنا ہے،ورنہ ہم ترقی کے راستے میں دوسرے ملکوں سے پیچھے رہ جائیںگے۔

 

 

 

مزید خبریں :