پاکستان
29 جون ، 2012

سلالہ حملے پر معافی کا مطالبہ قائم ہے، وزیردفاع نوید قمر

سلالہ حملے پر معافی کا مطالبہ قائم ہے، وزیردفاع نوید قمر

اسلام آباد… وزیردفاع سید نوید قمر نے کہاہے کہ سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کے حوالے سے امریکا کی طرف سے معافی مانگے جانے کا پاکستانی مطالبہ بدستور قائم ہے ۔ اسلام آباد میں پی آئی اے کی بورڈ میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہاکہ امریکا سے تعلقات کو ملکی مفاد میں رکھ کر ہی کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ ہم عالمی برادری میں اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہتے ہیں لیکن اس میں ملکی مفادات کو مدنظر بھی رکھا جارہا ہے ۔

مزید خبریں :