پاکستان
31 جنوری ، 2017

ثبوت ہمارے پاس نہیں ہیں،عمران خان

ثبوت ہمارے پاس نہیں ہیں،عمران خان

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ ثبوت ہمارے پاس نہیں ہیں،جنہوں نے فلیٹس کو ملکیت تسلیم کیا ہے،ثبوت بھی انہوں نے دینے ہیں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے حوالے سے یہ بھی کہا ہے کہ بتایا جائے لندن کے مہنگے ترین فلیٹس میں کس حاتم طائی نے انہیں رہنے دیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے ہر سوال کا جواب قطری ہے، وہ قطری خودکرپٹ ہے، جب ثبوت مانگو قطری آجاتا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہاہےکہ پہلے انہوں نے جواب نہیں دیا، جب اسمبلی میں جواب دیا تو اسی کا پوچھا جارہا ہے کہ سچ ہے یا نہیں، ہم پاناما جا کر کمپنی کا نام تو نہیں جان سکتے کہ کمپنی کے اصل کاغذات دیں۔

انہوں نے کہا کہ پندرہ ملین درہم ان کی گلف اسٹیل نقصان کر رہی تھی جو 1980ء میں منافع میں چلی جاتی ہے، تیرہ ملین کا منافع قطریوں کو کیش میں دیا،تیرہ سال میں لندن فلیٹس کا فیصلہ تیس کروڑ بنتا ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قطری کرپٹ ترین اور ان کا کاروباری شراکت دار ہے، قطری نےتیس کروڑ کا جو فائدہ کرایا ہے تو آپ نے اسے کیا دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے تحفے دینے کی پولیس تفتیش کر رہی ہے،یہ قانون کے پیچھے چھپ رہے ہیں، میاں صاحب نے اسمبلی میں کہا تھا میں احتساب کے لیے تیار ہوں اب قانون کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

مزید خبریں :