31 جنوری ، 2017
خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے درباری اور گلوبٹ اپنا دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں، جواب دینے کی بجائے الزامات عائد کرتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے الزامات پر ترجمان خیبرپختونخوا حکومت مشتاق غنی نے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی رہنما پی ٹی آئی پرالزامات لگا کر اپنی بدعنوانی چھپانا چاہتے ہیں حالانکہ شریف خاندان کی کرپشن بین الاقوامی سطح پر عیاں ہو چکی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں احتساب کے ادارے مکمل طور پر فعال ہیں، وفاقی حکومت کو اطمینان نہیں تو نیب کے ادارے سے تحقیقات کر وا لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں ماضی کی نسبت بدعنوانی میں ریکارڈ کمی آچکی ہے۔