پاکستان
31 جنوری ، 2017

مختلف شہروں میں حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف احتجاج

مختلف شہروں میں حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف احتجاج

کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف احتجاج کیا گیا ۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی نظر بندی پر احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

راولپنڈی میں لیاقت باغ چوک پر احتجاج کیا گیا، کراچی میں پریس کلب کے باہر جماعت الدعوۃ کے کارکنوں نے امریکا اور بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

پشاور اور مردان میں بھی پریس کلب کےباہر کارکنوں نے احتجاج کیا، ملتان میں تحریک آزادی جموں کشمیر نے نواں چوک پر احتجاج کیا۔

فیصل آباد،منڈی بہاؤ الدین، لودھراں، خانیوال اور مظفر گڑھ میں بھی حافظ سعید پر عائد پابندیوں کیخلاف مظاہرے ہوئے ۔

 

مزید خبریں :