31 جنوری ، 2017
پاناما کیس کی سماعت کرنے والے بنچ میں شامل سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
اسپتال میں ڈاکٹروں نے جسٹس عظمت سعید کی کامیاب انجیو پلاسٹی کی ہے اور ان کےدل میں اسٹنٹ ڈالا ہے اور انہیں 24گھنٹوں تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس شیخ عظمت سعید خیریت سے ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق جسٹس عظمت سعید کے آپریشن کے وقت چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار بھی اسپتال میں موجود تھے۔