پاکستان
29 جون ، 2012

66ٹور آپریٹرزکمپنیوں سے حج کوٹہ واپس لینے کا حکم

66ٹور آپریٹرزکمپنیوں سے حج کوٹہ واپس لینے کا حکم

لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانیوالی 66حج ٹورآپریٹرز کمپنیوں سے حج کوٹہ واپس لینے جبکہ 40سے زائد غیررجسٹرڈ اور نادہندہ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کاحکم دے دیا۔عدالت نے اس امر پر افسوس کااظہارکیاکہ وزارت مذہبی امور نے ٹورآپریٹرز کمپنیوں کی چھان بین کیے بغیر حج کوٹہ الاٹ کر دیا ،عدالت نے اسٹیٹ بینک کوہدایت کی کہ وہ نادہندہ ٹورآپریٹرکمپنیوں کا ریکارڈ پیش کرے، جبکہ حکومت کو ہدایت کی کہ نئی کمپنیوں کو چھان بین کے بعد کوٹہ الاٹ کیاجائے۔مختلف حج ٹورآپریٹرکمپنیوں نے کوٹہ الاٹ نہ ہو نے کیخلاف رجوع کررکھاہے۔عدالت میں بتایاگیاکہ 100سے زائد حج ٹورآپریٹرکمپنیاں ٹیکس نادہندہ ہیں، جبکہ 66 کو قواعد کے برعکس حج کوٹہ الاٹ کیا گیا ،عدالت نے مزید سماعت 4جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :