03 فروری ، 2017
ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد امریکا نے ایرانی شہریوں سمیت تیرہ افراد اور بارہ کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بلیک لسٹ کیے گئے تیرہ افراد میں آٹھ ایرانی، تین چینی اور دو عرب افراد شامل ہیں جبکہ بلیک لسٹ کی گئی کمپنیوں کا تعلق متحدہ عرب امارات، لبنان اور چین سے ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایران مستقل دہشتگردی کی حمایت کر رہا ہے، ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام امریکا، خطے اور ہمارے اتحادیوں کے لیے خطرہ ہے۔