پاکستان
29 جون ، 2012

حج کرپشن کیس میں مزید 2 گواہوں کے بیان قلم بند

راولپنڈی … حج انتظاما ت کرپشن کیس میں ٹرائل کورٹ نے استغاثہ کے مزید 2 گواہوں کے بیانات قلم بند کرلیے۔ راولپنڈی کے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں حج کرپشن کیس کی سماعت کی گئی۔ فرانزک ماہر اور ایف آئی اے کے ایک کانسٹیبل کے بطور گواہ بیان قلم بند کیے گئے۔ عدالت نے وزارت دفاع کے سابق جوائنٹ سیکریٹری آفتاب الاسلام کا کمپیوٹر بطور ثبوت طلب کرتے ہوئے سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :