03 فروری ، 2017
وائٹ ہاؤس نے پاکستانی شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید ممالک پر امریکا میں داخلے پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بہت ساری افواہیں ہیں، تاہم ایگزیکٹیو آڈر میں ان ممالک کو شامل کیا گیا ہے جو امریکی حکام کو مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کر رہے تھے۔
افغانستان، پاکستان اور لبنانی حکام مطلوبہ معلومات فراہم کر رہے ہیں، اگر یہ ممالک بھی معلومات فراہم کرنے میں تبدیلی کرینگے تو ان کو بھی پابندی والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کہتے ہیں کہ ایگزیکٹیو آڈر کے بعد پچانوے فیصد گرین کارڈ ہولڈر پاکستانیوں نے بک کرائی ہوئی ٹکٹیں منسوخ کروائی ہیں۔