03 فروری ، 2017
افغان پولیس کے اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے ہی نو ساتھیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
افغان حکام نے جمعے کے روز بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات کو شمالی صوبہ فاریاب کے ضلع المار میں پیش آیا جب ایک پولیس اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر اس وقت اندھادھند فائرنگ کردی جب وہ گہری نیند میں تھے جس کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک ہوگئے، بعد میں وہ ان کا ہتھیار لے کر فرار ہوگیا۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملزم ممکنہ طور پر طالبان سے جا ملا ہے، جمعرات ہی کی شب افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیا میں ایک مسلح حملہ آور نے مقامی مذہبی رہنما اور ان کی اہلیہ کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔