08 فروری ، 2017
عالمی ادارے پرائس واٹر ہاؤس’’کوپر‘‘نے پاکستانی معیشت کے بارے میں پیش گوئی کی ہے کہ وہ مستقبل میں دنیا کی16ویں بڑی معیشت بن جائے گی۔
کوپر کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت 2050 تک دنیا کی 16ویں بڑی معیشت ہو گی جبکہ 2030 میںپاکستان دنیاکی بیسویں مضبوط ترین معیشت ہوگا اورتین دہائیوں میں پاکستانی معیشت کا حجم 42 کھرب ڈالر سے تجاوز کرجائے گا۔
مینجمنٹ کنسلٹنسی نے اپنی رپورٹ عالمی معیشت دوہزار پچاس میں آئندہ تین دھائیوں میں عالمی معیشتوں کی بدلتی درجہ بندی کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے جس کے مطابق 2016 میں پاکستان کا جی ڈی پی پرچیزنگ پاور پیرٹی کے تناسب سے 988 ارب ڈالر رہا،اس تناسب سے پاکستان 2016 کی 24 ویں بڑی معیشت رہی ۔
اسی معیار پر پاکستان کا جی ڈی پی 2030 تک 1868 ارب ڈالر ہوجائے گا، جس سے پاکستان دنیا کی 20 ویں بڑی معیشت بن جائے گی،جبکہ اسی معیار پر 2050 تک پاکستان کے جی ڈی پی کا حجم 4236 ارب ڈالر ہونے کی توقع کی گئی ہےاور اس وقت پاکستان دنیا کی سولہویں بڑی معیشت بن جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق 2050 تک پاکستان کی اوسط جی ڈی پی نمو 4اعشاریہ 4 فیصد رہے گی جو دنیا کی چوتھی سب سے اچھی نمو رہے گی اور فی کس آمدنی2اعشاریہ 9 فیصد جبکہ آبادی کی شرح 1اعشاریہ4 فیصد رہے گی۔