10 فروری ، 2017
سینگ ہوں تو آسٹریا کے بکرے راسپوتین جیسے، ورنہ نہ ہوں، ساڑھے چار فٹ لمبے سینگوں والے بکرے کا نام گینز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔
آسڑیا کے بکرے راسپوتین کو مارٹن پِرکرَ نے 5 سال پہلے جب خریدا تو اس کے سینگ چھوٹے تھے جو وقت کے ساتھ بڑے ہوتے گئے۔
اب ساڑھے فٹ لمبے سینگوں کے ساتھ راسپوتین کو دنیا کے سب سے بڑے سینگوں والا بکرا ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔