11 فروری ، 2017
پاکستان سپر لیگ ٹو کےپانچویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ میں فتح کےلئے160رنز کا ہدف دیا ہے،کراچی کنگز کے بابر اعظم نےنصف سنچری اسکور کی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کوبیٹنگ کی دعوت دی ،کراچی کنگز نے مقررہ20اوورز میں8وکٹ کے نقصان پر159رنز بنائے جس میں بابر اعظم 50، کمار سنگاکارا25اورشاہ زیب حسن 19رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے تھساراپریرا نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کراچی کنگز کے تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی،تائیمل ملز نے 2وکٹیں حاصل کیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو 8رنزسے ہرا یا تھا، جبکہ کراچی کنگز پشاور زلمی کے ہاتھوں 7وکٹوں سے شکست کھا چکی ہے۔