14 فروری ، 2017
بھارت نے واحد ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 208 رنز سے شکست دے دی، مہمان ٹیم 250 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ویرات کوہلی کو ڈبل سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پیر کو حیدرآباد میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز بنگلہ دیش نے 459 رنز کے تعاقب میں 103 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی شکیب الحسن 22 رنز بنانے کے بعد روندرا جدیجا کی گیند پر پجارا کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔
محمود اللہ اور مشفق الرحیم کے مابین 56 رنز کی شراکت قائم ہوئی، مشفق 23 رنز بناکر ایشون کی گیند پر جدیجا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، 213 کے مجموعی اسکور پر صابر رحمان 22 رنز بنانے کے بعد ایشانت شرما کا نشانہ بن گئے۔
محمود اللہ نے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم250 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ مہدی حسن مرزا 23 ، تیج السلام چھ اور تسکین احمد ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ روی چندرن ایشون اور روندرا جدیجا نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں، ایشانت شرما نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔