14 فروری ، 2017
وزیر اعظم نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون کرکے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان حکومت اور عوام کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے بھی اظہار افسوس کیا ہے۔
فون پر گفتگو میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، دہشت گردی دونوں ملکوں کےلیے مشترکہ خطرہ ہے۔