کھیل
15 فروری ، 2017

شرجیل اور خالد لاہور طلب، پی سی بی نے شوکاز نوٹس تیار کرلیا

شرجیل اور خالد لاہور طلب، پی سی بی نے شوکاز نوٹس تیار کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردارشرجیل خان اور خالد لطیف کوآج لاہور طلب کر لیا ہے جہاں انہیں باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا،پی سی دونوںکھلاڑیوں سے نرمی برتنے کے لیے تیار نہیں جبکہ محمد عرفان بھی ابھی تک کلیئر نہ ہوسکے ، پی سی بی نے خالد لطیف کی جانب سے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پی سی بی کے قانونی مشیر سلمان نصیر شوکاز نوٹس کے مسودے کو حتمی شکل دے کر دبئی سے لاہور پہنچ گئے ہیں، قبل ازیںپی ایس ایل چیئر مین نجم سیٹھی نے منگل کی صبح دبئی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر سلمان نصیر اور اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل اعظم سے ملاقات کی اور شوکاز نوٹس کے بارے میں حتمی ہدایات دیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شرجیل خان اور خالد لطیف پر فرد جرم عائد کی جائے گی جس میں اسپاٹ فکسنگ کی شقیں لگائی گئی ہیں،پی سی بی چیئر مین شہریار خان کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ شرجیل اور خالد کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کو جرم بتاکر شواہد سے آگاہ کیا جائے اور کہا جائے گا کہ وہ اپنے جرم کا اعتراف کر لیںتاہم تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی بناکر دونوں کھلاڑیوں کو صفائی کا پورا موقع دیا جائے گا۔

پی سی بی کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین اور پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے سربراہ نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ’’پی سی بی نے ناصر جمشید کو انسداد کرپشن کے قواعد توڑنے پر کرکٹ کے تمام طرز سے عبوری طورپر معطل کردیا ہے جبکہ اسلام آباد یو نائیٹڈ نے دونوں کی جگہ رفعت اللہ مہمند کو ٹیم میں شامل کیا ہے،اسلام آباد یونائٹڈ پاکستان سپر لیگ میں اپنا تیسرا میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شارجہ میں کھیلے گی۔

 

مزید خبریں :