کھیل
15 فروری ، 2017

ورلڈ کپ کے بعد ثناء میر کا کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ

ورلڈ کپ کے بعد ثناء میر کا کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ

 

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر ورلڈ کپ کوالیفائرز میں اچھی فارم میں ہیں، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس انگلینڈ میں ہونے والے میگا ایونٹ میں وہ کپتان کے طور پر آخری مرتبہ شرکت کریں گی۔

ایک انٹرویو میں ثنا میر نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ کا تو میرا یہی ارادہ ہے کہ یہ میرے آخری میچز ہوں مگر کپتان کے طور پر تو میں یقینی طور پر آخری مرتبہ ہی کھیلوں گی۔

خیال رہے کہ گرین کیپس نے اپنے گذشتہ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو ہراکر سپر سکس مرحلے تک رسائی حاصل کی ہے اس جیت کا سہرا ثنا میر کو جاتا ہے جنھوں نے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

اسی ٹورنامنٹ میں ثنا میر کو 100 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہوا۔ اب وہ دنیا کی چھٹی بہترین آل راؤنڈر بن گئی ہیں۔

وہ کہتی ہیں میرے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے۔ امید ہے اس سے آگے آنے والی لڑکیوں کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے میں مدد ملے گی۔

 

 

مزید خبریں :