خصوصی رپورٹس
15 فروری ، 2017

حیدرآباد کا قدیم گھنٹہ گھر زبوں حالی کاشکار

حیدرآباد کا قدیم گھنٹہ گھر زبوں حالی کاشکار

 


بر صغیر پر انگریزدور حکومت میں حیدر آباد میں تعمیرکیا گیا گھڑیال تواب بھی ہےلیکن شہریوں کواس کی آواز سنائی نہیں دیتی ۔یہ قدیم گھنٹہ گھر زبوں حالی کاشکار ہے۔

حیدرآباد کا وہ تاریخی گھنٹہ گھر جو 1914 میں نیول رائے کلاک ٹاور کے نام سے تعمیر کیا گیا۔اس کے قیمتی گھڑیال سے ہر مکمل ہوتےگھنٹے کے بعد گونجنے والی آواز شہر بھر میں سنائی دیتی تھی لیکن گزشتہ کئی سال سے نہ صرف اس کی آواز بند ہے بلکہ سوئیاں بھی بے حس وحرکت، عمارت مخدوش، کھڑکیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں اورٹاور کبوتروں کا مسکن بن چکا ہے ۔

گزشتہ بلدیاتی دور حکومت میں اس تاریخی ٹاور کی بحالی کا کام ہوا لیکن کچھ ہی عرصہ بعد اس کا گھڑیال دوبارہ خراب ہو گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی تھوڑی سی توجہ سو سال پرانے گھنٹہ گھر کو وقت سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی خوبصورتی بھی بحال کر سکتی ہے ۔

 

مزید خبریں :