خصوصی رپورٹس
15 فروری ، 2017

پشاور کا سرکاری ڈمپنگ زون ،لوگوں کاذریعۂ روزگار

پشاور کا سرکاری ڈمپنگ زون ،لوگوں کاذریعۂ روزگار

 

 


گندگی کے ڈھیر جہاں لگے ہوں،تعفن کی وجہ سے لوگ وہاں سے گزرنے سے بھی کتراتے ہیں لیکن پشاورکے واحد سرکاری ڈمپنگ زون جہاں روزانہ900ٹن سے زیادہ کچرالایاجاتاہے، لوگوں کاذریعہ معاش بناہوا ہے تاہم قریبی رہائشی اس گند سے پریشان بھی ہیں۔

ہزارخوانی میں واقع پشاورکےسرکاری ڈمپنگ زون میں روزانہ کوڑے کے 3سو سے زیادہ ٹرک خالی کئے جاتے ہیں۔ جونہی گندگی زمین پر پھینکی جاتی ہےبچے بڑے اس گندگی سے مختلف اشیاءنکالتے ہیں۔ کباڑکاکام کرنے والے ان افرادکاروزگاراسی کوڑا کرکٹ سے وابستہ ہے۔

آفتاب خان نامی ایک کباڑی کا کہنا ہے کہ اس کچرے سے چھ سات سو روپے کما لیتا ہوں اس کے علاوہ کوئی روزگار نہیں ملتا۔

جانوروں کی الائشیں بھی اس گندگی میں نظر آتی ہیں۔ قریب ہی کرسچن کالونی واقع ہے۔ کالونی کے مکین گندگی کے باعث بدبو، مچھروں اور مکھیوں سے پریشان ہیں۔

علاقہ مکین سیمسن شریف کا کہنا ہے کہ آبادی میں کچرا ہو تو لازمی بدبو ہوتی ہے جراثیم بھی ہوتے ہیں۔اس کچرے سے اندازاً 20 میگاواٹ بجلی بن سکتی ہے لیکن ری سائیکلنگ کا نظام نہ ہونے کے باعث یہ کچرافائدے کے بجائے نقصان کا باعث بن رہا ہے۔

 

مزید خبریں :