دنیا
18 فروری ، 2017

ترکی :کار بم دھماکا،3سالہ بچہ جاں بحق،15افراد زخمی

ترکی :کار بم دھماکا،3سالہ بچہ جاں بحق،15افراد زخمی

 

ترکی میں کار بم دھماکے میں 3سالہ بچہ جاں بحق اور 15افراد زخمی ہوگئے،گورنر عظیم تونا نے زخمی افراد کی تعداد کی تصدیق کردی ہے جبکہ وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے علیحدگی پسند تنظیم ’پی کے کے ‘ کے نام کو مٹادینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شانلی عرفا کی تحصیل ویران شہر کے اٹارنی جرنلوں کے کوارٹرز پر دہشت گرد حملے میں ایک 3 سالہ بچہ ہلاک ہو گیا۔

ازمیر میں شرکت کردہ ایک سرگرمی کے دوران اپنے خطاب میں وزیر سوئلو نے بتایا کہ یہ ایک آزاد اور جمہوری ملک ہے۔ یہ ملک دنیا کے ترقی یافتہ ترین، جدید اور خوشحال ممالک کی صف میں شامل ہو گا۔

وزیر انصاف بیکر بوزداع نے اعلان کیا ہے کہ ہم عدلیہ کے ملازمین کے خلاف اس حملےکی مذمت کرتے ہیں ،یہ حملہ محض عدلیہ کے ملازمین کے خلاف ہی نہیں بلکہ ہمارے قوانین، عدالتوں، ترک قوم اور مملکت کے خلاف کیا گیا ہے، کوئی بھی دہشت گرد تنظیم یا پھر حملہ ترکی کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو ناکام نہیں بنا سکتا۔

صدر رجب طیب اردگان نے شانلی عرفا کے گورنر سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے اس مذموم حملے کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور حملے کی مذمت بھی کی ۔

مزید خبریں :