صحت و سائنس
01 جولائی ، 2012

ملتان کے صنعتکار نے بیٹے کی یاد میں خیراتی اسپتال قائم کردیا

ملتان کے صنعتکار نے بیٹے کی یاد میں خیراتی اسپتال قائم کردیا

ملتان …ملتان میں ایک صنعتکار نے اپنے مرحوم بچے کا خواب پورا کرنے کے لئے 42 کروڑ روپے لاگت سے جدید طرز کا ایک خیراتی اسپتال بنا دیا ہے۔ ملتان کے نواحی علاقہ لاڑ میں ایک صنعتکار چوہدری رفیق احمد نے اپنے جواں سال بیٹے لائیق رفیق کی وفات کے بعد اس کے خواب کو پورا کرنے کے لئے کثیر رقم سے غریب عوام کے لئے ایک اسپتال قائم کر دیا جہاں دنیا کی جدید ترین مشنری اور آلات نصب کر دیئے ہیں اسپتال کی عمارت اور جدید آلات پر 42 کروڑ روپے لگائے گئے ہیں جہاں ایمرجنسی، آوٹ ڈور سمیت ایکسرے، جدید لیب اور الٹرا ساوٴنڈ کی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں اس اسپتال میں غریب عوام کو فری علاج معالجہ کی سہولتیں اور دوائیاں فراہم کی جائیں گی۔ یہ ہم ٹوٹل غریبوں کے لئے بنا رہے ہیں ابھی فی الحال ہم ہیلتھ پر کام کیا ہے،میرا بیٹا 2009 میں فوت ہوا ہے اس کے خواب کوپورا کرنے کے لیے100 بیڈ کے اسپتال سے آغاز کیا ہے اور اس کو ہم اس طرح آگے بڑھاتے جائیں گے کہ یہ ایک اچھی مثال بنے اور معاشرے کو سماجی طور پر اپ لنک کرنے کا منصوبہ بن جائیس گا۔

مزید خبریں :