پاکستان
01 جولائی ، 2012

لاہور: ہڑتالی ڈاکٹر کے اجلاس پر پولیس کا دھاوا،متعدد ڈاکٹرز گرفتار

لاہور: ہڑتالی ڈاکٹر کے اجلاس پر پولیس کا دھاوا،متعدد ڈاکٹرز گرفتار

لاہور… پنجاب پولیس نے ہڑتالی ڈاکٹر کی جانب سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس پر دھاوا بول دیا اور متعدد ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ہاسٹل کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو ئی جہاں ینگ ہڑتالی ڈاکٹر کا آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے اجلاس بلایا گیا تھا کہ پولیس نے وہاں دھاوا بول دیا اور متعدد ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا،صورت حال کو بھانپتے ہو ئے کچھ ڈاکٹرز پولیس کو جل دے کر کھڑکیوں اور دیگر متبادل راستوں سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے۔ دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ کل صبح تک ڈیوٹی پر نہ آئے تو برطرفیوں کا سلسلہ شروع ہوجائیگا، محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جا ری اعلامیہ کے مطابق 150آرمی ڈاکٹروں نے بھی سول اسپتالوں میں ڈیوٹی کیلئے حکومت پنجاب کو رپورٹ کردی۔ لاہور کے اسپتالوں میں 90آرمی ڈاکٹر تعینات ہونگے، دیگر60ڈاکٹر فیصل آباد ،ملتان بہاوالپور، گوجرانوالہ کے اسپتالوں میں فرائس انجام دیں گے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ہڑتالی ڈاکٹر صبح ڈیوٹی پر نہ آئے تو برطرفیوں کا سلسلہ شروع ہوجائیگا،پنجاب پبلک سروس کمیشن سے کامیاب ہونے والے مرد ڈاکٹروں کی تعیناتی کا کام آئندہ ایک دوروز میں شروع ہوجائیگا۔ سرکاری اسپتالوں کے سینئر ڈاکٹروں نے کل سے آؤٹ ڈور میں کام کرنے کی آمادگی ظاہرکردی ہے۔ میو اسپتال کے سرجیکل ،میڈیکل اور ڈینٹل یونٹ کے سینئر ڈاکٹر آؤٹ میں مریضوں کودیکھیں گے۔

مزید خبریں :