02 جولائی ، 2012
لاہور. . . . میو اسپتال کی ایمر جنسی میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ہلاک ہونے والے بچے کی ہلاکت کے الزام میں 6 نامزد ڈاکٹروں سمیت 8 ڈاکٹروں کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ڈیڑھ سالہ بچہ فہد میو اسپتال کی ایمر جنسی میں زیر علاج تھا کہ ڈیوٹی پر موجود 8 ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر بچے کی ڈرپ اتار لی اور ہڑتال پر چلے گئے جس پربچے کی ہلاکت واقع ہو گئی۔پولیس نے بچے کے باپ محمد افضل کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ ڈاکٹر تجمل ، ڈاکٹر عادل ، ڈاکٹر مطلوب ، ڈاکٹر عثمان ڈاکٹر حنان ڈاکٹر اسد اور دو نامعلوم ڈاکٹروں کے خلاف درج کیا گیا۔محکمہ صحت کی پریس ریلیز کے مطابق ایف آئی آر میں شامل چار ڈاکٹر گرفتار ہیں۔