02 جولائی ، 2012
لاہور. . . . محکمہ صحت پنجاب نے24ہڑتالی ڈاکٹروں کونوکری سے نکال دیا۔ذرائع کے مطابق سروسز اسپتال میں ینگ ڈاکٹرزکے اجلاس پرپولیس نے دھاوا بول دیا،پولیس ہاسٹل کے کمروں کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہو گئی۔پولیس نے کئی ینگ ڈاکٹروں کوحراست میں لے لیا جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے صدر اور ترجمان بھی شامل ہیں۔محکمہ صحت پنجاب نے24ہڑتالی ڈاکٹروں کونوکری سے نکال دیاکر نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ محکمہ صحت پنجاب نے تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں جبکہ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ ڈاکٹروں کو متعلقہ اسپتالوں میں ڈیوٹیوں پر آنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔