خصوصی رپورٹس
09 مارچ ، 2017

’ اب آؤ میدان میں ۔۔‘’او ‘اور ’اے‘ لیول کی تعلیم بھی مفت ہوگی

’ اب آؤ میدان میں ۔۔‘’او ‘اور ’اے‘ لیول کی تعلیم بھی مفت ہوگی

جی ہاں ۔۔۔’ اب آؤ میدان میں ۔۔‘یہ فقرہ پڑھ کر پہلی نظر میں یوں لگتا ہے جیسے یہ کوئی عام بات ہے لیکن درحقیقت یہ ایک فلاحی مہم ہے ، اس کی انفرادیت یہ ہے کہ پاکستان میں اس مہم کے ذریعے تاریخ میں پہلی مرتبہ ’او ‘اور ’اے‘ لیول کی تعلیم مفت دی جائے گی ۔

اس فلاحی کام کے پیچھے ایک اور کامیاب نام جڑا ہے اور وہ نام ہے ۔۔سعد سلیم ۔!!پاکستان کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے حا ل ہی میں ’اب آئو میدان میں‘ شروع کی گئی ہے۔

سعد سلیم ،کراچی میں پیدا ہونے والے ایک عام سے نوجوان ہیں لیکن اپنی سوچ ،کوشش اور خدمات کے عوض خاص بن گئے ہیں ۔

سعد سلیم نے پاکستان کے بھاری بھرکم فیسیں وصول کرنے والے اسکولوں کے مقابلے میں سستی اور اچھی تعلیم عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سعد فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی وجہ سے معروف ہیں اور اپنی خدمات کے عوض انہیں اپنی ذات میں ایک تنظیم کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔

وہ دنیا بھر میں مستحق طالب علموں کوتعلیم دینے والی تنظیم ــ’یونیورسل طالب علم اتحاد‘ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہونےکےساتھ’’ گیلیکسی آف لیڈرز‘‘ کی ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔

گیلیکسی آف لیڈرز پاکستان میں مشاورت، تربیت اور ایونٹ مینجمنٹ کے حوالے سے ایک جانی پہچانی تنظیم ہے جبکہ سعد کو اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے2013 میں بہترین کارکردگی ایوارڈ،2014 میں یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈ اور مختلف تعلیمی و کاروباری شعبے میں 20 سے زیادہ اعزازات مل چکے ہیں۔

’اب آئو میدان میں‘۔۔کے تحت ایسے اسکول کھولے جانے کا منصوبے روبہ عمل ہے جن میں غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو تعلیم دی جائے گی۔

دسمبر 1990 کو پیدا ہونے والے سعد سلیم نے کم عمر میں ہی کاروباری میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔وہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ایک پرجوش ٹرینر، کارکن اور انٹرنیشنل اسپیکر بھی ہیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ اُنھیں اپنے اس مثبت اقدام کیلئے ایک پیسے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ حوصلہ افزائی، حمایت اور مدد سےاس پیغام کو پھیلانے میں اِن کی مدد کی جائے۔

 

 

 

مزید خبریں :