02 جولائی ، 2012
تائی پے…این جی ٹی…آڑھے ترچھے انداز میں جسم کاتوازن برقرار رکھناایک انتہائی مشکل فن ہے لیکن چند ماہر ایسے بھی ہوتے ہیں جو بیلنس آرٹ میں اپنی انفرادیت سے دیکھنے والوں کو دنگ کر دینے پر مجبور کردیتے ہیں۔بیلنس آرٹ میں مہارت رکھتا ایسا ہی ایک محب وطن تائیوانی باشندہ 29سالہ Teddy LiaoعرفTaiwan Floatmanہے جو دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روش کرنے کا عزم رکھتا ہے۔یہ نوجوان اپنے ملک کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں اور مشہور مقامات پر اپنے جسم کو پول کے ساتھ جھنڈے کی طرح لٹکائے رکھنے کا کرتب پیش کرچکا ہے جواسے دنیا بھر میں پیش کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ Liaoکا عزم ہے کہ وہ اپنے جسم پر تائیوان کے جھنڈے کی طرح لال ٹی شرٹ پہنے اور سر پر تائیوان کا نام منڈوائے 6ماہ میں دنیا کے مختلف ممالک کی سیر کرے اور اپنا انسانی جھنڈے کا کرتب دکھا کر ملک کا نام روشن کرے۔