دلچسپ و عجیب
02 جولائی ، 2012

روس میں دلچسپ گا ڑیو ں کی منفرد ریس

روس میں دلچسپ گا ڑیو ں کی منفرد ریس

ماسکو…این جی ٹی…حال ہی میں روس کے دارالحکومت ماسکومیں دلچسپ اور منفردگا ڑیو ں کی ایک دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا۔اس ریس میں حصہ لینے والی ٹیموں نے گھر میں تیار کردہ منفرد اشکال اور بناوٹ والی گا ڑیو ں کی نمائش کرکے اپنے ہنر اور مہارت کا مظاہرہ پیش کیا۔کارٹ ریس کی دلچسپ بات یہ تھی کہ اس میں شا مل گا ڑیاں پیٹرول،ڈیزل یا سی این جی کے بجائے مکمل طور پر انسانی قوت سے چلائی گئیں جس میں نصب پہیوں نے انہیں تیز رفتاری سے چلنے میں مدددی۔اونچے نیچے ڈھلوانی راستے پر ہونے والی اس ریس میں شرکاء نے نا صرف ان گاڑیوں کو منفرد انداز میں سجایا ہوا تھا بلکہ اکثریت نے اسی مناسبت سے انوکھے ملبوسات بھی زیب ِتن کر رکھے تھے۔ اس موقع پر لاتعدادگا ڑیاں بریک نہ ہو نے کے باعث ڈھلوانوں اور پیچیدہ مو ڑ پر بے قابو ہوکر گربھی گئیں جس سے تماشائیوں کے چہروں پر بھرپور مسکراہٹ بکھر گئی۔

مزید خبریں :