کھیل
02 جولائی ، 2012

لندن: 2 شرارتی لڑکوں کی ایتھلیٹ سے اولمپک مشعل چھیننے کی کوشش

لندن: 2 شرارتی لڑکوں کی ایتھلیٹ سے اولمپک مشعل چھیننے کی کوشش

لندن … برطانیہ میں 2 شرارتی لڑکوں نے اولمپک مشعل ایتھلیٹ سے چھیننے کی کوشش کر ڈالی۔ اولمپک مشعل کونووینٹری کے علاقے سے گزر رہی تھی،پرجوش ایتھلیٹ مشعل کے ساتھ ساتھ دوڑتے جارہے تھے جبکہ سیکیورٹی کا عملہ بھی اطراف میں موجود تھا،اچانک 2چھوٹے بچوں کو کچھ دور کی سوجھی اور انہوں نے مشعل کو جھپٹنے کی کوشش کی۔ ان بچوں کو ذرا بھی اپنی حرکت پر ڈر نہ لگا اور انہوں نے مشعل پکڑ کر زور لگانا شروع کردیا۔ مشعل کے ساتھ دوڑتے پولیس اہلکاروں نے بچوں کی مشعل پر سے گرفت چھڑوائی اور انہوں ایک طرف کردیا۔

مزید خبریں :