02 جولائی ، 2012
سنگاپور…سنگاپور میں دیوہیکل مصنوعی و میکینکل درختوں سے سجے ہائی ٹیک پارک کو باقاعدہ افتتاح کے بعدعوام کے لیے کھول دیا گیا۔Gardens by the Bayنامی پراجیکٹ کے تحت تقریباً800ملین ڈالر لاگت سے تیار ہونے والے اس پہلے ہائی ٹیک پارک میں 18سُپر ٹری لگائے گئے ہیں۔25سے 50میٹر اونچے ان میکینکل درختوں کی شاخیں بلندی پر پہنچ کر چھتری کی طرح پھیلی ہوئی ہیں جن پر شمسی پینل نصب کیے گئے ہیں۔ان درختوں کو پودوں کی خصوصیات ڈال کر ڈیزائن کیا گیا ہے جسکے تحت ناصرف یہ لوگوں کو چھاؤں فراہم کرتے ہیں،بلکہ ماحول سے گرمی بھی اپنے اندر سمیٹتے ہیں اور بجلی بنانے کیساتھ ساتھ بارش کا پانی جذب کرکے اس سے اپنا نکاسی کا نظام بھی خود چلاتے ہیں۔54ہیکڑ رقبے پر پھیلے اس ماحول دوست پارک کے درخت رات کے وقت رنگ برنگی حسین روشنیاں بھی بکھیرتے جس کے لیے اپنی پیدا کردہ بجلی کا استعمال کرتے ہیں۔اپنی نوعیت کا یہ منفرد ہائی ٹیکنالوجی سے مزین پارک عوام کی دلچسپی سمیٹنے میں کامیاب نظر آرہا ہے جنہیں خوبصورت نظارے فراہم کرنے کے لیے ان درختوں کے اردگرد 20میٹر اونچے واک وے بھی ڈیزائن کیے گئے ہیں۔