03 جولائی ، 2012
برلن…این جی ٹی…ٹرین یا تو زمین پر بچھی پٹری پر چلتی ہے یا پلو ں کے اوپر لیکن جرمنی میں تو ٹرینیں ہو ا میں لٹک کر بھی چلتی ہیں ۔جرمنی کے شہر Wuppertalکی یہ منفرد مو نو ریل لو ہے کی پُلوں کے اورپر چلنے کے بجا ئے ریلنگ سے منسلک ہو کر پل کے نیچے چلتی ہے جس سے یوں محسوس ہو تا ہے جیسے یہ ہوا میں معلق ہو ۔ ہوا میں لٹکی ہو ئی یہ ٹرین اپنے نو عیت کا واحد انجینئر نگ شا ہکا ر ہے کیو نکہ دنیا کے کسی اور ملک میں ایسا ریلو ے نظا م مو جو د نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ اس ریلو ے نظام کو دنیا کا محفو ظ ترین ریلو ے سسٹم بھی ما نا جا تا ہے کیونکہ گزشتہ سو سا ل سے قائم اس نظا م میں آ ج تک صرف ایک ہی حا دثہ ہو اہے جس کے نتیجے میں پانچ انسا نی جا نیں ضا ئع ہو ئی تھیں ۔