03 جولائی ، 2012
اسلام آباد…ارسلان افتخار کیس چیئرمین نیب نے5رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی نیب کی جانب سے جا ری کئے جانے والے علامیہ کے مطابق کمیٹی کی سربراہی نیب کے ڈی جی فنانشل کرائمزانویسٹی گیشن ونگ کریں گے۔تحقیقاتی کمیٹی کے3ارکان نیب سے ہونگے، ایف آئی اے اورپولیس کاایک ایک رکن بھی شامل ہے ۔