پاکستان
03 جولائی ، 2012

جون میں 30لاپتاافرادکاپتا چلایا گیا ،کمیشن برائے لاپتہ افراد

جون میں 30لاپتاافرادکاپتا چلایا گیا ،کمیشن برائے لاپتہ افراد

اسلام آباد…لاپتاافراد کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن نے کہا کہ ماہ جون میں مزید30لاپتاافرادکاپتہ چلالیاگیاہے ۔ کمیشن کی جانب سے جا ری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق اس وقت لاپتاافرادکے انکوائری کمیشن کے پاس518 کیس زیرتحقیقات ہیں ، یکم جنوری 2011 سے 30 جون 2012 تک 634 لاپتاافرادکے کیسزسامنے آئے،نئے کیسزکے بعدکل کیسزکی تعداد772ہوگئی ہے ۔کمیشن نے اس دوران 254 لاپتاافرادکے کیسزکونمٹایا۔کمیشن نے جون میں پتہ لگائے گئے 30 لاپتاافرادکے نام جاری کردیئے ہیں ۔

مزید خبریں :