03 جولائی ، 2012
میڈرڈ…دنیا بھر میں آجکل ماحول کی حفاظت کی بحث چھڑی ہوئی ہے اور ہر کوئی نت نئے منصوبوں اور ڈیزائنز کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ایسے میں ہسپانوی ماہرینِ تعمیرات نے ایسے ماحول دوست گھر کا ڈیزائن پیش کردیا ہے جہاں بجلی صرف اور صرف اُس میں رہنے والوں کی محنت سے پیدا ہوگی ۔ اس گھرمیں صرف روزمرہ ورزشی معمولات،ہلکا پھلکا ڈانس اور چھت پر نصب پہیوں کی رسیاں کھینچنے سے مطلوبہ بجلی کی پیداوار ممکن بنائی جاسکے گی۔