صحت و سائنس
29 مارچ ، 2017

لاہور:ینگ ڈاکٹرز اپنے ساتھی کو بچانے کیلئے میدان میں اُتر آئے

لاہور:ینگ ڈاکٹرز اپنے ساتھی کو بچانے کیلئے میدان میں اُتر آئے

لاہورمیں ینگ ڈاکٹرز اپنے ساتھی ڈاکٹر کو بچانے کے لیے میدان میں اُتر آئے،کہتے ہیں کہ قصور کی زہرہ بی بی کےکیس میں پی آئی سی کے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ واپس لیا جائے، ورنہ وہ جمعرات 30مارچ کو پی آئی سی میں احتجاج کریں گے۔

ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کےرہنماؤں نےپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پریس کانفرنس کی، ان کا کہنا تھا کہ زہرہ بی بی کیس میں ڈاکٹرارشد پرکے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی سراسر غلط ہے،ڈاکٹرارشد نےنہ صرف مریضہ کی دیکھ بھال کی، بلکہ اسے دوسرے اسپتال بھی بھیجا۔

انہوں نےکہاکہ اسپتالوں میں ڈاکٹرزکی تعداد کم ہے،محکمہ صحت ڈاکٹرارشدکےخلاف کارروائی روکے،ورنہ جمعرات کو احتجاج کیا جائےگا۔

مزید خبریں :