03 جولائی ، 2012
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت نے نیٹو سپلائی کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،اسلام آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب بھی دیئے جس میں ایک سوال جس میں پوچھا گیا کہ امریکی معافی میں کیا الفاظ استعمال کئے گئے تو کائرہ نے جواب دیا کہ ہمیں بال کی کھال نہیں نکالنی چاہیئے۔ سلالہ یا کسی اور ایسے واقعے سے مستقبل میں بچنا ہو گا،ہمیں پاکستان کی سلامتی عزیز ہے اور اس کا ہر موقع پر تحفظ کیا جائے گا ۔ نیٹو سپلائی کی بندش سے49ممالک سے تعلقات کے معاملہ اہم تھا اور ہم دنیا سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتے لیکن قومی وقار کے ساتھ پاکستان نے نیٹو سپلائی کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم نیٹو سپلائی کی بحالی میں مہلک سامان نہیں بھیجا جائے گا ۔دفاعی کمیٹی نے بھی نیٹو سپلائی بحال کر نے کی منظوری دے دی ہے۔امریکا سے پیسوں کا معامالہ نہیں تھا ،انہوں نے امریکا رویئے میں لچک پید اہو ئی ہے۔