پاکستان
04 جولائی ، 2012

وفاقی کابینہ نے بھی نیٹو سپلائی کھولنے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے بھی نیٹو سپلائی کھولنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد… وفاقی کابینہ نے نیٹو سپلائی روٹ کھولنے سے متعلق دفاعی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے جس کیساتھ ہی پاکستان نے نیٹو سپلائی بحال کردی ہے اور کنٹینرز کو پورٹ قاسم سے نکلنے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔ کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی پاکستان کے راستے نیٹو کو سپلائی کھل گئی ہے۔ پورٹ قاسم کیچیئرمین محمد شفیع نے جیو نیوز کو بتایا کہ کسٹم حکام کی اجازت کے بعد نیٹو کنٹینرز کو بندرگاہ سے نکلنے کی اجازت دیدی گئی ہے ، کنٹینرز کو بندرگاہ سے نکلنے کے لیے ڈیمرج ادا کرنا ہوگا،کسٹم حکام کے مطابق چمن کے راستے نیٹو سپلائی کھولنے کے لیے ایف بی آر اور وفاقی وزارت داخلہ کے الگ الگ احکامات موصول ہوگئے ہیں ، دونوں نوٹی فکیشن بذریعہ فیکس کسٹم حکام کوبھیجے گئے ، اس سے پہلے وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے بھی چمن کسٹم کے اعلی حکام کو فون کیا اور انہیں تمام انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت کی۔

مزید خبریں :