کھیل
04 جولائی ، 2012

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کی دھمکی

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کی دھمکی

اسلام آباد … انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے لندن اولمپکس سے قبل پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کی دھمکی دیدی ہے جس کے بعد پاکستان کی میگا ایونٹ میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ آئی او سی کی جانب سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو بھیجے جانیوالے خط میں کہا گیا ہے کہ اولمپک کمیٹی پاکستان میں اسپورٹس پالیسی کے تنازع پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کا موٴقف ہے کہ اولمپک ایسوسی ایشن اور اسپورٹس فیڈریشنز خود مختار ادارے ہیں جن کے آئینی معاملات میں حکومتی مداخلت قابل قبول نہیں، اگر حکومت نے زور زبردستی سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن یا اسپورٹس فیڈریشن کے معاملے میں مداخلت کی کوشش کی تو آئی او سی کا ایگزیکٹو بورڈ سخت کارروائی کرسکتا ہے اور ممکنہ کارروائی میں پاکستان کی اولمپک کمیٹی سے رکنیت کا معطل ہونا بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :