کھیل
04 جولائی ، 2012

پی ایس بی کا بلایا گیا اجلاس غیر آئینی و غیر قانونی ہے، عارف حسن

پی ایس بی کا بلایا گیا اجلاس غیر آئینی و غیر قانونی ہے، عارف حسن

اسلام آباد … پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ (ر) عارف حسن کا کہنا ہے کہ صدر اور وزیراعظم سے درخواست ہے کہ وہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اورپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملے کا جائزہ لیں تاکہ پاکستان کا دستہ لندن اولمپکس میں شرکت کر سکے، جمعرات کو بلایا گیا پی ایس بی کا اجلاس غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہو ئے عارف حسن نے کہا کہ 5 جولائی کو پاکستان اسپورٹس بورڈکا بلایا جانے والا اجلاس غیر قانونی اور غیرآئینی ہے، یہ بدنیتی پرمشتمل ہے، اس اجلاس میں شرکت کریں گے تاکہ وہ کوئی ایسا فیصلہ نہ کر سکیں جو پاکستان کیلئے نقصان دہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ 2عہدوں کی مدت کا اطلاق پی او اے پر نہیں ہوتا تو پھر جمعرات کو بلائے گئے اجلاس کی کیا منطق ہے، پی ایس بی نے کسی کو علم میں لائے بغیر قوانین میں ترامیم کیں جن کے مطابق بورڈ کسی بھی فیڈریشن کے آئین میں تبدیلی کر سکتا ہے، کسی فیڈریشن کے عہدیدار کو ہٹا سکتا ہے جبکہ اسپورٹس پالیسی میں عہدے کی مدت کا نظام، یہ سب آئی او سی کے چارٹرکے خلاف ہے اور آئی او سی واضح کرچکا ہے اگرکوئی چیز چارٹر کے خلاف ہوئی تو نیشنل اولمپک کمیٹی پر پابندی لگا سکتی ہے۔

مزید خبریں :