کھیل
04 جولائی ، 2012

فٹبال رینکنگ: پاکستان تین درجہ بہتری پر ،اسپین بدستور سرفہرست

 فٹبال رینکنگ: پاکستان تین درجہ بہتری پر ،اسپین بدستور سرفہرست

زیورچ…فٹبال کی عالمی درجہ بندی میں پاکستانی ٹیم تین درجہ بہتری حاصل کی ہے۔ جبکہ اسپین کی ٹیم عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر ہے۔ بدھ کو جاری ہونیوالے فیفا ورلڈ فٹبال رینکنگ میں پاکستان ٹیم 72 پوائنٹس کے ساتھ 178 ویں پوزیشن پر ہے، گزشتہ ماہ پاکستانی ٹیم 181 ویں پوزیشن پر تھی۔ ایشین درجہ بندی میں پاکستان 35 ویں پوزیشن پر ہے۔ حال ہی میں یورو کپ جیتنے والی اسپین کی ٹیم بدستور پہلی پوزیشن پر ہے۔ جبکہ جرمنی کی ٹیم دوسری پوزیشن پر آگئی ہے ، یوراگوائے کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر ہے۔ انگلینڈ چوتھے، پرتگال پانچویں اور اٹلی چھٹی پوزیشن پر ہے۔

مزید خبریں :