پاکستان
04 جولائی ، 2012

کراچی:نیپا چورنگی کے قریب آتشزدگی، درجنوں جھونپڑیاں جل گئیں

کراچی:نیپا چورنگی کے قریب آتشزدگی، درجنوں جھونپڑیاں جل گئیں

کراچی … کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب جھگیوں آگ لگ گئی جس کے باعث درجنوں جھونپڑیاں جل گئیں، آگ نے قریب نصب سائن بورڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق نیپا چورنگی کے قریب ریلوے لائن سے متصل جھگیوں میں آگ لگ گئی جس سے درجنوں جھونپڑیاں مکمل طور پر جل گئیں ، فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش کررہی ہیں جبکہ فائر بریگیڈ حکام نے آج کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام نے آگ پر قابو پانے کیلئے دیگر علاقوں سے بھی فائر ٹینڈرز طلب کرلئے ہیں۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق اس قدر شدید ہے کہ اس نے قریب ہی نصب ایک اونچے سائن بورڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ دھویں کے باعث ارد گرد رہنے والے لوگوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے اور دھواں دور دور تک پھیل گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جھونپڑیوں میں لکڑیاں اور پلاسٹک کی اشیا ہونے کے باعث فائر بریگیڈ حکام کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں :