خصوصی رپورٹس
13 اپریل ، 2017

امریکی چرچ کو قدیم بلوط کی جگہ نیا درخت مل گیا

امریکی چرچ کو قدیم بلوط کی جگہ نیا درخت مل گیا

امریکی ریاست نیوجرسی کے چرچ میں سفید بلوط کا نیا درخت لگادیا گیا، جو وہاں موجود6 سو سال قدیم درخت کی جگہ لے گا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق باسکنگ رج پرسبا ئٹرین چرچ میں موجود 600 سال قدیم سفید بلوط کےدرخت کے کچھ فاصلے پر اسی نسل کا نیا درخت لگایا گیا ہے، جسےقریبی کا لج سے نکال کر چرچ کے احاطے میں منتقل کردیا گیا۔

سفید بلوط کا نیا درخت 2001 میں قریبی کالج میں لگایا گیا تھا، جو اب 25 فٹ بلند تناوردرخت بن چکا ہے، جبکہ قدیم درخت کی اونچائی اس وقت 100 فٹ سے زائدہے اور اسے امریکی تاریخ کے گزشتہ ادوارسے منسوب کیا جاتا ہے۔

امریکا کا سب سے قدیم خیال کیا جانے والے بلوط کے اس درخت کو گزشتہ موسم ِگرمامیں نئے پتےّ نہ نکلنے پرمردہ قرار دیا گیا تھا اور اسے کاٹنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

چرچ بورڈ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ قدیم درخت کی لکڑی کس کام میں لائی جائے گی اس کا فیصلہ اس کی حالت دیکھ کر کیا جائے گا۔

مزید خبریں :