05 جولائی ، 2012
کراچی. . . . کراچی پورٹ قاسم سے نیٹوکنٹینرافغانستان کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات میں روانہ ہونا شروع ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم سے آج تقریباً 135 کنٹینر روانہ ہوں گے۔ نیٹو سپلائی 7ماہ سے زائد عرصے کے بعد بحال کی گئی ہے۔ امریکا کی ”سوری“کے بعد کابینہ کی دفاعی کمیٹی نے نیٹو سپلائی بحالی کی منظوری دی۔گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس کے بعد نیٹو سپلائی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔