شہر شہر
17 اپریل ، 2017

کراچی: تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 2افراد جاں بحق

کراچی: تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 2افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے مائی کولاچی میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 2افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سوزوکی میں ایک ہی خاندان کے 6افراد سوار تھے۔ گاڑی جب مائی کولاچی پہنچی تو تیز رفتار کے باعث الٹ گئی۔

گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :