01 فروری ، 2012
واشنگٹن…امریکی ریاست ایریزونامیں ناکارہ اور ریٹائرڈ جنگی جہازوں کیلئے ایک جگہ مختص کی گئی ہے جسے Aircraft Boneyard کہا جاتاہے۔یہاں کئی سالوں سے سینکڑوں جہاز کھڑ ے دھول مٹی کا شکار ہو رہے ہیں جنھیں بالآخر دیدہ زیب اور کار آمد بنانے کے لئے امریکی آرٹسٹ سرگرم ہوگئے ہیں اور انھوں نے ان جہازوں کوبطورِ کینوس استعمال کرکے ان پر رنگ برنگے رنگوں سے پھول بو ٹیاں بناکر آرٹ کے نمونے بنانے شروع کر دئیے ہیں۔خستہ حال اور زنگ سے بھرے ان جنگی جہازوں کواب اڑانا تو ممکن نہیں لیکن آرٹسٹوں نے اپنی مہارت کے بعد انھیں توجہ کے قابل بناکر نمائش کیلئے بھی پیش کر دیا ہے جو 31مئی تک جاری رہے گی۔